بصیر خان نے اننت ناگ میں برفباری کے مابعد منظر نامے کا جائزہ لیا

اننت ناگ// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا اور اننت ناگ اور کولگام کے ملحقہ علاقوں میں برفباری کے بعد منظر نامے کا جائزہ لیا۔شفاف اور جواب دہ اِنتظامیہ کو مستحکم بنانے کا اعادہ کرتے ہوئے مشیر بصیر احمد خان نے سرکاری اہلکاروں کو تن دہی اورلگن سے کام کر کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات بلا رکاوٹ فراہم کرنے اور عوامی شکایات کا ازالہ معین مدت کے اندر کرنے کے لئے کہا۔بجلی اورپینے کے پانی کی ترسیل ، برف ہٹانے ، طبی خدمات اور اَدویات ، راشن اور رسوئی گیس کی فراہمی جیسے ضروری خدمات کا مکمل جائزہ لیتے ہوئے مشیر نے کہا کہ زیادہ تر عوامی سہولیت کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر مؤثر طریقے پر متحرک کیا جانا چاہئے۔پی آرآئی ممبروں یعنی ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی ، سرپنچوں وغیرہ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے بصیر خان نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ انہیں حکومت کی فلاح و بہبود سکیموں ، ڈیزاسٹر کے دوران وغیرہ میں شامل کر کے ان کی خدمات حاصل کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ یوٹی کے باہر منتخب پی آر آئی ممبروں کا حالیہ ٹور اینڈ ٹریننگ پروگرام اِسی مقصد کے ساتھ ترتیب دیا گیا تھا۔مشیر نے ترجیحی بنیادوں پر ہسپتالوں ، واٹر سپلائی سکیموں وغیرہ جیسے ضروری خدمات تک بجلی کی فراہمی کی بحالی کی ہدایت دی اوروہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ نامساعد موسمی حالات کے دوران ترسیلی لائنیں برقرار رہیں۔ اُنہوں نے پی ڈی ڈی کے افسران کو بھی ہدایت دی کہ وہ بجلی شیڈول پرسختی اور پابندی سے عمل کریں۔اُنہوں نے اے ڈبلیو سیز کو ایم ڈی ایم ، راشن اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی ، عمر رسیدہ اَفراد کو پنشن ، جسمانی طور خاص ، بیواؤں وغیرہ ،منریگا ارکان اور پی ایم اے وائی جی سے مستفید افراد کو فوری ادائیگی اور عام لوگوں کو معیاری  طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔عام لوگوں کے ساتھ پسماندہ گروپوں کے جان و مال کو پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لئے مشیر بصیر خان نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ برفانی تودے گرآنے ، سیلاب ، آگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر بروقت اقدامات کریں ۔پہلگام میں شدید برف باری کی وجہ سے سیاحوں کی آمد میں اضافے کے پیش نظربصیر خان نے ہدایت دی کہ وہ سیاحوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مؤثر سڑکوںکی صفائی، مناسب بجلی اور پانی کی فراہمی وغیرہ کی یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے نیشنل ہائی وے کے ساتھ بنائے گئے ڈیزاسٹر مراکز کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا اور درماندہ ٹرکوں ، مسافروں وغیرہ کے بروقت استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا۔اُنہوں نے ایل جی شکایتی پورٹل پر موصولہ شکایات کی مناسب نگرانی اور ان کے تدارک پر بھی زور دیااور کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر ذاتی طور پر اس کے ازالے کے طریقۂ کار کی نگرانی کر رہے ہیں۔کووِڈ۔19 ویکسین نیشن پروگرام کا ایک مختصر جائزہ لینے کے بعد مشیر نے لوگوں کو ویکسین کے بارے میں غلط فہمیوں اور خدشات سے متعلق مہم کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لئے مناسب آگاہی پر زور دیا۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کووِڈ۔19 کے تمام رہنما خطوط پرمن و عن عمل کریں کیوں کہ وبائی بیماری ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔دریں اثنا ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ انشل گرگ اور ضلع ترقیاتی کولگام شوکت اعجاز نے حالیہ نامساعد موسمی حالات اور شدید برف باری کے بارے میں اضلاع کی کارکردگی اور ردِّعمل پیش کرتے ہوئے غیرمعمولی صورتحال کے دوران ہونے والے کام کو اُجاگر کیا۔انہوں نے کہاکہ جے کے پولیس سمیت لائن ڈیپارٹمنٹس کے مابین مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فوری اور مؤثر طریقے پرضروری خدمات کو بروقت بحال کیا گیا ہے ۔ ضلع ، سب ڈویژن اور تحصیل سطح پرہمہ وقت کنٹرول روموں کا قیام بھی عمل میںلایا گیا ہے۔ مشیربصیر خان نے شدید برفباری کے دوران دونوں اضلاع کی سول اور پولیس اِنتظامیہ کی جانب سے ان کے قابل تحسین کام کی کوششوں کو سراہا۔بعد میں متعددعوامی وفود نے مشیر سے ملاقات کی اور انہیں مشکلات اور مطالبات سے آگاہ کیا ۔ مشیر بصیر خان نے وفود کے مشکلات اور مطالبات بغور سنا اور انہیں یقین دِلایا کہ اُن کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات اور مشکلات کا ازالہ برقت کیا جائے گا۔اس موقعہ پر سی ای  کے پی ڈی سی ایل ، دونوں اضلاع کے اے ڈی سیز اور ایس پیز ، متعلقہ محکموں کے سربراہان ، انجینئران اور فیلڈ اَفسران موجود تھے۔