بشنا میں پر اسرار دھماکہ

نیوز ڈیسک
جموں// وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں پہنچتے ہی جموں ضلع کے لالیاں گائوں میں پُراسرار دھماکہ ہوا ۔ یہ دھماکہ وزیر اعظم کی خطاب کی جگہ سے  12کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے ۔ البتہ اس پُر اسرار دھماکہ میں کسی بھی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔  بشناہ کے لالیاں گاؤں کے قریب صبح تقریباً 4بجکر25 منٹ پر ایک زوردار آواز سنی گئی، جس کے بعد مقامی باشندوں میں دہشت پھیل گئی۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیم دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ معاملے کی تحقیقات کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک کھلے میدان میں ہوا اور انہیں شبہ ہے کہ یہاں آسمانی بجلی گری ہے یا کوئی شہاب ثاقب ٹکرا یا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی گئی ہے”۔