بارہمولہ//جنرل بس اڈہ بارہمولہ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیرجمع ہونے سے ہر طرف بدبو پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے راہ گیروںا اور دوکانداروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کئی تاجروں نے بتایا کہ بس اسٹینڈ میں غلاظت کے ڈھیرجمع ہیں جسے باضابطہ ڈمپنگ سائٹ میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ تاہم میونسپل حکام اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رے ہیں جس کے نتیجے میں راہ چلتے لوگوں اور تاجروں کو بدبو سے عفونت کاسامنا کرنا پڑ تا ہے ۔ شبیر احمد نامی ایک تاجر نے بتایا کہ بس اسٹینڈ کی حالت بہت خراب ہے کیونکہ یہاں بڑے بڑے کھڈ بنے ہوئے ہیں اور بس اڈہ خستہ حالی کا منظر پیش کررہا ہے جس کی وجہ سے بارشوں کے دوران اس کی حالت مزید ابتر ہوتی ہے۔لوگوں کو کہنا ہے کہ اگر چہ انہوں نے ان شکا یات کو کئی بار انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی نوٹس میں لایالیکن انہوں نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا۔ لوگوں نے ایل جی انتظامیہ اور میونسپل چیئرمین توصیف رینہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
بس اسٹینڈ بارہمولہ میں گندگی کے ڈھیر | راہگیروں ،ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کو مشکلات درپیش
