بزنس سکول بھدرواہ کیمپس میں توسیعی لیکچرکاانعقاد

 بھدرواہ//بزنس سکول بھدرواہ کیمپس جموں یونیورسٹی نے ایم بی اے ،بی بی اے اوربی کام آنرس طلباکیلئے توسیعی لیکچرکااہتمام کیا۔اس دوران لیکچرکے آغازمیں بزنس سکول بھدرواہ کیمپس کے سربراہ سنیل بھاردواج نے مہمانوں کااستقبال کیااورمہمان لیکچررکاتعارف کرایا۔انہوں نے طلباکولیکچرکے موضوعات کے بارے میں بھی مختصرجانکاری دی۔انہوں نے طلباء پرموثرٹیم ورک کی اصطلاح اوراس کی اہمیت کوسمجھنے پرزوردیا۔مہمان لیکچررڈاکٹرشازیہ بخاری ،سکول آف بزنس ،ماتاویشنودیوی یونیورسٹی کٹرہ نے ’’پوزیٹیو آرگنائزیشن بہوویئر‘‘اور’’کریٹ افیکٹیوٹیمس‘‘کے موضوعات پرتفصیلی لیکچردیئے۔انہوں نے ایچ ۔آر۔ڈبلیوماڈل کے ذریعے ورکنگ مقامات پرکارکردگی بہترکرنے کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ ٹیم ورک کے ذریعے بڑے سے بڑاہدف حاصل کیاجاسکتاہے ۔لیکچرکے بعدطلبانے مہمان لیکچررسے مختلف سوالا ت بھی پوچھے جن کاانہیں اطمینان بخش جوابات دیئے گئے۔پروگرام ریکٹربھدرواہ کیمپس انل رینہ کے تعاون سے کامیاب ہوا۔ایونٹ کوفیکلٹی ممبران بزنس سکول بشمول ڈاکٹراومیش چوہدری، عاطف ،ظفر، امت ،پرنسی ،سربھی نے کوآرڈی نیٹ کیااورآخرپرعاطف قاضی لیکچرر بزنس سکول نے تمام شرکاکاشکریہ ادا کیا۔