نئی دہلی//کوروناوائرس کی عالمگیر وباء کامقابلہ کرنے اور سماجی دوریوں کو بنائے رکھنے اور ڈاکخانوں پر بھیڑبھاڑ کو کم کرنے کیلئے ،ڈاکخانوں نے بزرگ پنشنروں کو پنشن گھر کی دہلیزتک پہنچانے کاانتظام کیا ہے ۔قریبی ڈاکخانے مقامی انتظامیہ کی عوام تک پہنچنے اوراُن کی مالی ضروریات پوری کرنے کی کوششوں میں ہاتھ بٹا رہے ہیں۔جموں کشمیراور لداخ کے مرکزی زیرانتظام علاقوں میں داکخانوں کو مالی لین دین میں سہولیت کیلئے کھولاجارہا ہے ۔اس سلسلے میں آدھار کارڈ سے منسلک ادائیگی نظام کو ڈاکخانوں سے جوڑ دیا گیا ہے تاکہ لوگ جن کاکسی بینک میں کھاتہ ہو ۔داکخانہ سے ہر ماہ 10000روپے نکال سکیں ۔اس کے لئے ایک ہی شرط ہے کہ بینک کھاتہ آدھار کے ساتھ منسلک ہو۔اس کے علاوہ ڈاک کوبغیر خلل منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے بھی جموں کشمیراور لداخ میں انتظامات کئے گئے ہیں ۔
بزرگ پنشن یافتگان کیلئے پنشن گھرکی دہلیز تک پہنچانے کامحکمہ ڈاک کا بندوبست
