بزرگ شہری سے اے ٹی ایم پر دھوکہ دہی

کولگام//کولگام پولیس نے ATM سے دھوکہ دہی سے 40ہزار روپے نکالنے کے جرم میں4افرادکو گرفتارکرلیا۔پولیس نے بتایاکہ اس بات کی شکایت موصول ہوئی کہ ایک بزرگ ریٹائرڈ سرکاری ملازمATMسے روپے نکالنے کیلئے گیا لیکن اسے اے ٹی ایم استعمال کرنا نہیں آیا۔یہاں موجود ایک نوجوان سے اس نے مدد طلب کی اور مذکورہ نوجوان کی نیت خراب ہوئی اور اس نے بزرگ شخص کو نقلی اے ٹی ایم کارڈ تھما دیا اور اسکے اے ٹی ایم سے 40ہزار رپے نکالے۔ اس کے بعد مذکورہ شخص کے اکوانٹ سے اور بھی کئی بار پیسے نکالے گئے۔اس ضمن میں 14 فروری کو پولیس اسٹیشن کولگام میں تحریری شکایت درج کی گئی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کی۔ قریب 3ہفتوں تک باریک بینی سے تفتیش کرنے کے بعدپولیس نے مرکزی ملزم سہیل احمد وانی ساکن رنگریز پورہ، کولگام کو گرفتار کیا۔۔ اس کے بعد اسکے تین ساتھیوںوسیم احمد گنائی ساکنہ رنگریز پورہ ، عدنان احمد آہنگرساکن زیارت گلی کولگام اور عمر یعقوب نائک ساکن کھلورہ مالون کو اس بھی گرفتار کیا۔اس سے قبل کولگام پولیس نے ، اس واقعے کے سلسلے میںایف آئی آرزیر نمبر 19/2022زیر دفعات380،420آئی پی سی کے تحت کیس درج کیاتھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے مختلف چوری کی وارداتوں اورجرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور ان کے قبضے سے6 اے ٹی ایم کارڈز،6 موبائل فونز اور 15ہزار روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق اس کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔