بزرگ شہریوں کے حقوق

ادھمپور// ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی ادھمپور نے اپنے چیئرمین کی رہنمائی میں ورچوئل موڈ کے ذریعے بزرگ شہریوں کے حقوق پر آگاہی مہم کا اہتمام کیا۔آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت بزرگ شہریوں کے مسائل اور ان کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں گورنمنٹ ماڈل گرلز ایچ آر سکول ادھمپور میں اس موضوع پر ورچوئل موڈ کے ذریعے پانچ پروگرام منعقد ہوئے جن سکولوں میں اس پروگرام میں شرکت کی ان میں سیکنڈری سکول کے علاوہ گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری سکول ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹکری ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری ، گڑھی ، اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سلمیری شامل ہیں ۔ پروگرام کے ریسورس پرسن پینل کے وکیل ایڈوکیٹ پون گپتا ، ایڈوکیٹ اکھل دوبے ، اور ایڈوکیٹ ملیکارجن سنگھ سلاتھیہ تھے جنہوں نے بزرگ شہریوں کو درپیش مسائل اور ان کے ازالے کے لیے قانونی ذرائع پر روشنی ڈالی۔