بزرگ خاتون کی لیپراسکوپک انجام دی گئی

 جموں //میکس ہسپتال بٹھنڈی موڑ ،جموں میں اتوار کے روز 90 سال کی  بزرگ خاتون کی لیپراسکوپک cholecystectomy انجام دی گئی ۔جراحی نامور لیپراسکوپک سرجن ڈاکٹر راجیو گپتا نے انجام دی۔جنھوں نے بزرگ خاتوں تارو دیوی زوجہ شنگرا رام ساکن سروڑ ،جموں کے پتہَ( Gallbladder)سے پتھری نکالی، جو معدے کی درد میں مبتلا تھی اور متعدد سرجنوں سے جراحی کے لئے گئی تھی لیکن کسی نے بھی اس کی جراحی کی ہمت نہیں پائی ،بعد میں خاتوں نے میکس لائف ہسپتال میں ڈاکٹر راجیو گپتا سے رابطہ کیا ،جنھوں نے ہمت جٹا کر 30منٹ تک لیپرساکوپک جراحی سے پپتھری نکال دی ۔جراحی میں ڈاکٹر ریتویک ریسوترا ،او ٹی اسسٹنٹ یوگیندر نے تعاون دیا جبکہ انیستھیسیا ڈاکٹر راکیش آنند نے دیا ۔ڈاکٹر گپتا نے مطابق مریضہ روبہ صحت ہورہی ہے ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر دشانت چودھری نے کہا کہ بزرگ خاتون پر جراحی جموں میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔