سرینگر//ایک اہم فیصلے میں گورنر انتظامیہ نے اولڈ ایج، بیواؤں اور جسمانی طور ناخیز پنشن یافتہ افراد کو مختلف سماجی تحفظاتی سکیموں کے دائر ے میں لانے کو منظوری دی ۔سماجی بہبو دمحکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق ان نئے معاملوں کی تعداد40 ہزار ہے جن کی بدولت مستحقین کو اپنا حق حاصل ہوگا۔ گورنر انتظامیہ نے محکمہ کی ضلع سطحی سینکشنگ کمیٹیوں کو 11178 معاملوں کو فوری طور منظوری دینے کی ہدایت دی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ جانچ پڑتال کے عمل کے بعد اب50 ہزار نئے مستفیدین کو ماہانہ ایک ہزار روپے کی پنشن فراہم ہوگی۔واضح رہے کشمیر عظمیٰ نے اس اہم معاملے پر گذشتہ 5برسوں کے اعدادوشمار ظاہر کئے تھے جن کے کیس زیر التوا ہیں۔
بزرگوں، بیواؤں اور جسمانی طور ناخیز 11ہزار افراد کے معاملات کو منظوری
