بر صغیر کا امن مسئلہ کشمیر حل ہونے سے ملزوم :پاکستان

 اسلام آباد//پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں کیا جاتا تب تک  خطے میں امن قائم نہیں ہوگا ۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں جمعہ کو نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میںسیکورٹی اور خارجہ پالیسی پر غو ر وخوض ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں شامل تمام لیڈران نے اس بات کو دہرایا کہ خطے میں تب تک امن قائم نہیں ہوگا جبکہ تک نہ بنیادی مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کو حل کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور ترقی کیلئے ہر سطح پر کام کررہا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں صف اول پر لڑ رہا ہے اور اس کیلئے پاکستان نے بہت قربانیاں دیں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کسی بھی ملک نے اتنی قربانیاں نہیں دی ہے۔ سیکورٹی اجلاس میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، سرتاج عزیز، نیشنل سیکورٹی ایڈوائز ناصر خان جنوجہ ، فوجی سربراہ قمر جاوید باجوہ کے علاو دیگر فوجی افسران موجود تھے۔