سرینگر//ملکیتی اراضی کے جعلی انتقال کر وانے اور اس کا ریکارڈ غائب کر نے کا انکشا ف کرتے ہوئے برین نشاط کے زمینداروںنے پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے الزا م لگایا کہ اس ہیراپھیر ی میں کچھ لالچی اور خود غرض سرکاری اہلکاراور پٹوار یوںکا ساز باز شامل ہے۔احتجاجیوںنے بتایا کہ برین میں ان کی سو کنال ملکیتی اور وارثتی اراضی موجود تھی ، اگر چہ اس زمین پر ابھی تک ہما را قبضہ ہے تا ہم اس کاسارا ریکارڈ غا ئب کردیا گیا اور کئی برسوں سے اگر ہم محکمہ مال سے مانگ کرر ہے ہیں کہ ہمیں اس اراضی کے کا غذا ت فراہم کیے جا ئیں تاہم محکمہ مال اس مانگ کو نظر انداز کررہے ہیں، نہ ہمیں ریکارڈ دیا جارہا ہے اور نہ ہی کوئی کاغذ تاکہ کوئی اس زمین کو فروخت کرے یا اسے گروی رکھ کر قرضہ حاصل کرسکیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری ا راضی کے نمبرات کو علاقہ میں سرگرم ’’لینڈ مافیا‘‘ دلالوں نے ایک ہی زمین کے انتقال کئی ناموں پر کرو اکر درجنوں لوگوں کو لوٹ چکے ہیں ۔ زمینداروں کے مطابق اگر چہ انہوںنے حق اطلاعات کی ایک درخواستوں میں کئی بار استدعا کی تھی کہ وہ ہمیں ریکارڈ فراہم کر ے لیکن وہاں سے ہمیں انکار کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ زمین دلالوں نے محکمہ مال کے پٹوار یوں کے ساتھ مل کر جعلی کاغذات تیا ر کرکے درجنوں لوگوں کو لوٹ چکے ہیں۔انہوں نے محکمہ ما ل کے آ فیسروں، ویجی لینس، کرائم برانچ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔(سی این ایس)