برین میں 40 کنال اراضی پر قبضہ ہٹایا گیا

سری نگر// سرینگر ضلع میں غیر قانونی طور پر اراضی کو قبضہ ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے کل برین  بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات مہم چلائی جس دوران تقریباً 40 کنال سرکاری اور کئی کروڑ مالیت کی کاہچرائی اراضی پر ناجائز قبضہ ہٹایا گیا۔یہ مہم ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر چلائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی نگرانی میں متعلقہ تحصیلدار اور محکمہ رمال اور جنگلات کے اہلکار انسداد تجاوزات مہم ٹیموں کا حصہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا قبضے میں ملوث افراد سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا۔انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری اراضی پر تجاوزات کی کسی بھی کوشش کو ڈی سی آفس کے نوٹس میں لائیں۔