بریری واٹر سپلائی سکیم 16روز سے مسلسل بند

نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ کے بریری گاﺅں میں واٹر سپلائی سکیم گزشتہ 16روز سے بند ہونے کی وجہ سے مکینوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ آب رسانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ واٹر سپلائی سکیم کی بحالی کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہاہے جس کی وجہ سے ان کی دقتوں میں مزید اضافہ ہوناشروع ہوگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ واٹر سپلائی سکیم میں گزشتہ دنوں آئے سیلاب کی وجہ سے پانی داخل ہو گیا جس کی وجہ سے کئی دنوں سے پانی کی سکیم بند ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نہ تو محکمہ کی جانب سے پانی جمع کرنے والے ٹینک کو صاف کیا جاتا ہے اور نہ ہی مکینوں کو معیاری پانی فراہم کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے ۔غور طلب ہے کہ واٹر سپلائی سکیم بریری سے ایک وسیع علاقہ کی عوام کو پینے کا صاف پانی دستیا ب ہورہا تھا لیکن سکیم کے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو نالوں کا گندہ پانی استعمال کرنا پڑرہا ہے ۔پنچایتی اراکین نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ جل شکتی کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ واٹر سپلائی سکیم کی صفائی کر کے اس کو بحال کیا جائے ۔