برہان وانی کی برسی،ترال میں انٹرنیٹ سروس معطل

ترال//سابق حزب کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی سے ایک روز قبل ہی ترال میں مزار شہداء کو فورسز نے سیل کر کے علاقے میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کیا ۔ اس دوران علاقے میں تلاشیوں کے ساتھ ساتھ اونتی پورہ میں انٹرنیٹ سروس کو ایک روز قبل ہی روک دیا گیا ۔ ادھر علاقے میں اتوار کی صبح9بجے کے قریب ہی پولیس ضلع اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں ترال ،اونتی پورہ اور پانپور میںانٹرنیٹ سروس کو ایک روز قبل ہی بند کر دیا گیا ۔