ارشاد احمد
بڈگام// چاڈورہ بڈگام کے برنوار جنگلات میںایک المناک واقعہ میںبجلی گرنے سے ایک چرواہے کی موت واقع ہوئی۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ برنوار جنگلات میں 4 بجکر 34 منٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے بھیڑ بکریاں چروانے والے 52 سالہ غلام نبی چوپان ولد عبدالصمد کی موت واقع ہوگئی۔آسمانی بجلی گرنے سے سے شہری کی موت واقع ہونے کی خبر جیسے ہی علاقے میں پہنچی تو وہاں صف ماتم بچھ گیا۔ادھرچاڈورہ میں ہی زیر تعمیر رنگ روڑپر لوہے کا فریم گرنے سے دو غیر مقامی مزدور اسکے نیچے آگئے جس میں سے ایک کی موت واقع ہوگئی جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق2 مزدور لال چند ولد جاگیر چند اور راجو رام ولد رام پرساد ساکنان بٹولی مرزا پور بنارس اتر پردیش اس وقت لوہے کے فریم کی زد میں آئے جب وہ ٹھوکر پورہ گڈستھو چاڈورہ میں اس پر کام کر رہے تھے ۔لوہے کا فریم گر گیا جس کی زد میں آکر لال چند ولد جاگیر چند کی موقع پر موت واقع ہوگئی جبکہ راجو رام زخمی ہوگیا جسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال چاڈورہ داخل کیا گیا جہاں سے اسے مزید علاج کے لییجے وی سی بمنہ منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔