برف سے ڈھکے علاقوں میں اسکول بعدمیں کھولے جاسکتے ہیں

 سرینگر// پرنسپل سکریٹری بی کے سنگھ نے منگل کو کہا کہ جموں و کشمیر میں برفباری والے علاقوں میں اسکولوں کو مناسب جائزہ لینے کے بعد دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔کے این ایس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ اس سلسلے میں بدھ یعنی آج ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوگی اور متعلقہ علاقوں کی مقامی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بچوں کو کل سے بغیر کسی خوف کے سکول جانا چاہئے کیونکہ کووِڈ 19 کیسز کم ہو رہے ہیں اور طلبا سے درخواست کی کہ وہ سکول کے اوقات میں تمام ایس او پیز پر عمل کریں۔ہارڈ زون سے سرکاری اساتذہ کے تبادلے کے بارے میں سنگھ نے بتایا کہ یہ عمل آن لائن ہے اور صرف وہی اساتذہ تبادلے کے اہل ہیں جنہوں نے 4 سال سے زائد عرصے سے ہارڈ زون کے اسکولوں میں خدمات انجام دی ہیں۔