سوپور//حالیہ برف باری کے دوران سڑکوں اورگلی کوچوںسے برف ہٹانے میں میونسپل کونسلوں اورکمیٹیوں کی کارروائیاں قابل سراہنا قرار دیتے ہوئے میونسپل اداروں کے سربراہوں نے کہا ہے کہ برف باری کے بعدلوگوںکوراحت پہنچانے میں میونسپل کونسلوں اورکمیٹیوں نے جو بروقت کارروائیاں عملمیں لائیں ،اس کاسہرا ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیرکوجاتاہے ۔کارڈی نیشن کمیٹی اور میونسپل اداروں کے صدورنے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ ڈائریکٹرموصوفہ نے کنٹرول روم قائم کرکے میونسپل اداروں کومتحرک کیا۔ انہوںنے مزیدکہاکہ ڈائریکٹر اربن کل باڈیز کشمیر نے میونسپل صدور کے ساتھ قریبی تال میل رکھ کرا س بات کویقینی بنایاکہ بازاروں اوراندرونی سڑکوں کے ساتھ ساتھ گلی کوچوں سے فوری طورپربرف ہٹائی جائے تاکہ عوام کوکسی بھی قسم کی دشواری یاتکلیف کاسامنا نہ کرناپڑے ۔بیان کے مطابق ڈائریکٹر موصوفہ کی رہنمائی میں تمام میونسپل ادارے متحرک رہے اورلوگوں کوجلد راحت فراہم کی گئی ۔