سرینگر // نمائندہ عظمیٰ //رواں سال موسم سرما کے دورا ن عوامی امنگوں پر پورا اُترنے اور لوگوں کو بروقت بجلی سپلائی فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے ملازمین کے اعزاز میں کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ایک تقریب کا اہتمام کیا ،جس دوران راج باغ گریڈ سٹیشن سے وابستہ ایک خاتون جونیئر انجینئر خرم نذیر سمیت 54ڈویژن ہیڈس کو اعزاز سے نوازاگیا ۔ایم ڈی کشمیر پاور ڈیولیمنٹ کارپوریشن بشارت قیوم کی ہدایت پر چیف انجینئر ارعجاز احمد ڈار نے خرم نذیر کو عزاز سے نوازا، جنہوں نے راج باغ علاقے میں برف باری کے دوران بجلی بحال کرانے میں محنت اور لگن سے کام کیا۔برف باری کے دوران خرم نے پیدل راج باغ پہنچ کر بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے اور لوگوں کو بروقت بجلی سپلائی بحال کرنے کیلئے اپنے فیلڈ عملہ سمیت اقدامات کئے۔چیف انجینئر نے اس دوران تمام بجلی ڈویژثوں کے قریب 56 سربراہوں کو بھی اعزاز سے نوازا اور اُن کے کام کی سراہنا کی ۔چیف انجینئر نے کہا کہ ملازمین نے ان کے ساتھ تعاون کیا اور عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہوں نے بجلی سپلائی کو مقررہ وقت کے اندر اندر بحال کیا ۔
برف باری کے بعدبجلی سپلائی کی بحالی | خاتون جونیئرانجینئرسمیت54کواعزاز
