برف باری سے گول میں رہائشی مکان کو پہنچا نقصان

گول//گول قصبہ میں آج امام جامع مسجد گول مولوی بشیر احمد کے رہائشی مکان کی چھت اچانک دھنس گئی جس وجہ سے یہاں رہائش پذیر کافی خوف میں مبتلا ہو گئے ۔ مقامی لوگوں نے یہاں پر بچائو کاروائیوں میں حصہ لیا ۔ جامع مسجد کے نزدیک بشیر احمد ولد سیف الدین شاہ کے رہائشی مکان کی چھت اچانک دھنس گئی ۔یہاں پر مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں نے بھی یہاں آ کر باقی نقصان سے بچائو کیا ۔ پنچایت حلقہ گول بی کے سرپنچ روشن دین اور نائب سرپنچ حافظ عبدالطیف ملک نے امام جامع مسجد کے رہائشی مکان کو پہنچے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور سرکار سے جلد از جلد معاوضہ دینے کی مانگ کی۔