برفباری کے دوران 2افراد لاپتہ

بانڈی پورہ//شمالی ضلع بانڈی پورہ میں حالیہ بھاری برفباری کے دوران2افراد لاپتہ ہوئے ،جن کی بازیابی ابھی ممکن نہیں ہو پائی ہے۔پولیس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل 7افراد کوتھ پتھری جنگل میں گئے ،اور موسم خراب ہونے کیساتھ انہوں نے گھر واپسی کی راہ لی۔لیکن 7میں سے5افراد  ہی بحفاظت گھر پہنچ گئے جبکہ 2افراد برفباری اور خراب موسم کے سبب راہ بھڑک گئے ۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت غلام قادر بٹ اور عبد الاحد شیخ ساکنان ویون بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے جمعہ سے دونوں لاپتہ افراد کا کہیں کوئی اتہ پتہ نہیں ہے ۔پولیس نے دونوں کی بازیابی کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے ،انہیں تلاش کررہی ہے ۔