برفباری سے کٹے علاقے

 سرینگر//گذشتہ برفباری اور مسلسل ناخوشگوار موسم جاری رہنے کے نتیجے میں ابھی بھی ٹنگڈار، مژجل، جمہ گُنڈ، کیرن اور گریز کی سڑکیں زیر برف ہیں۔ شمالی کشمیر کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے کہا ہے کہ ان علاقوں کے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے اور خاص کر بیماروں ہسپتالوں تک پہنچانے میں زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔ انہوں نے شمالیہ کشمیر کے ضلع ترقیاتی کمشنروں ، آر اینڈبی و دیگر متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ دور دراز اور کٹے ہوئے علاقوں کے لوگوں کو ہر قسم کی خدمات بہم رکھیں اور اشیائے خورد ونوش کے ساتھ ساتھ ادویات کا وافر مقدار متعلقہ علاقوں میں پہنچایا جائے اور سڑک رابطوں کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائیں۔