برفباری سے کلر کٹل میں رہائشی مکان منہدم

سرنکوٹ// سرنکوٹ کی کلرکٹل پنچایت اپر کے وارڈ نمبر 1 میں ہوئی  شدیدبرفباری کی وجہ سے ایک پختہ رہائشی مکان منہدم ہو گیا ہے۔ مالک مکان محمد رشید کھٹانہ نے بتایا کہ ان کاپختہ رہائشی مکا ن علاقہ میں ہوئی شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے متاثر ہو ا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ رہائشی مکان کی چھت رفتہ رفتہ منہدم ہو گئی تاہم اس دوران جانی نقصان نہیں ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ رہائشی مکان منہدم ہو نے کی وجہ سے گیس سلنڈر سمیت دیگر ساز و سامان ملبے تلے دب گیا ۔اہل خانہ نے بتایا کہ اس حادثے میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے محنت مزدور ی کر کے پختہ رہائشی مکان تعمیر کیا تھا لیکن برفباری کی وجہ سے اس کا مکان پوری طرح سے تباہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کا مکمل جائزہ لے کر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔