سرینگر//حکام نے کہا کہ وادی میں تازہ برفباری کے نتیجے میں ہفتہ کو کشمیر کی فضائی سروسز میں خلل پڑا ہے۔
وادی بھر میںتازہ برفباری کاسلسلہ آج صبح شروع ہوگیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
حکام کے مطابق آج صبح سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کسی طیارے نے پرواز نہیں بھری اور نہ کوئی جہاز سرینگر آسکا۔انہوں نے کہا کہ ایسا رن وے پر برف کی موجودگی کی وجہ سے ہوا ہے۔چونکہ برفباری ہورہی ہے اس لئے رن وے کو فوری طور پر صاف کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
حکام نے مزید کہا کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر اُڑنوں میں تاخیر ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم بہتر ہونے کی صورت میں ہی اڑانوں سے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔