برفانی تودے گِر آنے کی وارننگ

سرینگر//محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ 5فروری تک موسم میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی البتہ مطلع ابر آلود رہے گا۔ 5فروری کے بعد بارشیں اور برفباری کے امکانات ہیں کیونکہ مغربی ہوائوں کا رُخ دوبارہ ریاست جموں وکشمیرکی طرف ہونے کا مکان ہے۔ ادھر صوبائی کمشنر کشمیر کے دفتر سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق ضلع اننت ناگ، ،بارہمولہ،کپوارہ،گاندربل،بانڈی پورہ ،بڈگام اورکولگام کے علاوہ کرگل اور لیہہ اضلاع کئی علاقوں تودے گر آنے کا اندیشہ ہے۔چنانچہ ان اضلاع کے ترقیاتی کمشنروں سے کہا گیا ہے کہ وہ لوگو ںکونقل وحرکت کے دورا ن احتیاط برتنے کی صلاح دیں اور ایس ڈی آر ایف،پولیس اور نیم طبی عملے کے علاوہ ایمولینسز کو تیاری کی حالت میں رکھیں۔