برفانی تودے گِرآ نے کی وارننگ

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے صوبہ کشمیر کے 9اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع اننت ناگ ، کولگام، بڈگام، بارہمولہ، کپوارہ ، بانڈی پورہ اورگاندربل کے علاوہ کرگل اور لیہہ میں ایسے علاقوںمیں تودے گِر سکتے ہیں جہاں برفانی تودے گِر آنے کا اندیشہ رہتا ہے۔صوبائی کمشنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ اضلاع کے حساس علاقوں میں لوگوں کو نقل وحرکت کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دیں۔