سرینگر//محکمہ سماجی بہبود میں سپر وائزروں کے ساتھ کام کررہی ہلپروں نے سرینگر میں اپنی برطرفی کے فیصلے کے خلاف خالی تھالیاں بجا کر زورداراحتجاج کیا۔ جموںوکشمیر ہلپرس ٹو سپر وائزر س ایسوسی ایشن (آ ئی سی ڈی ایس) کے بینر تلے برطرف شدہ ہلپرس ٹو سپروائزرس نے سرینگر کی پریس کالونی میں نمودار ہو سرکار کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زورداد نعرہ بازی کی ۔برطرف کی گئی ان ہلپرس نے ہاتھوں میں خالی پلیٹ اٹھا رکھے تھے جنہیں بجا بجا کر وہ احتجاج کر رہی تھیں ۔احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ10 ستمبر کو سوشل میڈیا پر ڈائر یکٹر آئی سی ڈی ایس نے ایک آ رڈر نکالاہے جو انہیں منظور نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے دس برسوں تک اپنی سروس کے ساتھ اس محکمہ کو اپنا خون بھی دیا ہے اور اچانک ہمیں باہرنکالا گیا۔احتجاج میں شامل ہیلپرحکم نامے کو فوری طور واپس کرنے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں تین برسوں سے تنخواہ بھی نہیں دی گئی ہے ۔
برطرفی کاحکم نامہ واپس لیا جائے | سماجی بہبود محکمہ کی ہیلپروںکا خالی تھالیاں بجا کر احتجاج
