لندن//برطانیہ کے صحت عامہ کے حکام نے عام ڈاکٹروں سے کہا ہے کہ وہ 14 دسمبر تک پورے ملک میں مراکز کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے تیار کریں۔برطانیہ کے تمام کلینک اور پرائمری صحت و نگہداشت کے مراکز کو بھیجے گئے خط میں نیشنل ہیلتھ سروس نے تمام ڈاکٹروں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی حفاظتی ٹیکوں کے مراکز میں عملہ کی خدمات حاصل کریں۔اسکائی نیوز براڈکاسٹنگ نے اس خط کے حوالے سے بتایا ہے کہ’یہ ضروری ہے کہ ہم ابتدائی حفاظتی ٹیکوں کی خدمات کو سرگرم کرنا شروع کریں تاکہ ترجیحی مریضوں کو قطرے پلانے کے لئے تیار کیا جاسکے ‘۔انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں اسپتالوں کے ساتھ قائم کردہ ویکسینیشن مراکز ایک ہفتے میں کورونا کے 975 خوراک لگاسکتے ہیں۔برطانیہ کے تقریبا پچاس اسپتالوں میں منگل سے ترجیحی بنیاد پر کورونا ویکسین کی ویکسینیشن مہم شروع ہوجائے گی۔دراصل امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیونٹیک نے مشترکہ طور سے تیار کردہ کورونا ویکسین کو برطانیہ میں استعمال کے لئے منظوری مل گئی ہے اور اگلے ہفتے سے یہ ویکسین پورے برطانیہ میں دستیاب ہوگی۔
برطانیہ میں کورونا کے ٹیکے لگانے کے لئے تیاریاں زوروشور سے جاری
