برطانیہ میں کورونا ایس او پیز نرم، ماسک کی پابندی ختم

لندن//یو این آئی// برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے پلان بی کے تحت کووڈ کی پابندیاں ہٹا دی جائیں گی، جن میں ماسک پہننا، ویکسین کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا اور گھر سے کام کرنا شامل ہے ۔وزیر اعظم نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دار العوام کو یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو از خود قرنطینہ کرنے کی قانونی لازمیت کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ، مسٹر جانسن نے سیکنڈری اسکولوں میں طلبہ کے ماسک پہننے کی لازمیت کو بھی فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا، لیکن حکومت نے ابھی تک تنگ یا بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر ماسک پہننے کی ضرورت ظاہر کی ہے ۔ آنے والے دنوں میں کیئر ہوم وزٹ میں بھی مہلت دی جائے گی۔ لندن کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ فار لندن کی خدمات میں مسافروں کو اب بھی ماسک پہننے ہوں گے ۔ وزیر اعظم کے پیشگی اعلان کے بعد آئندہ جمعرات سے لازمی ماسک پہننا بند کر دیا جائے گا۔مسٹر جانسن نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اومیکرون کی لہر قومی سطح پر پھیل چکی ہے لیکن لندن کے اسپتال میں آنے والے معاملوں میں کمی آئی ہے ۔