برطانوی ہائی کمیشن کا اعلی سطحی وفد محبوبہ مفتی سے ملاقی

سرینگر// سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کے ساتھ کل یہاں سرینگر میں برطانوی ہائی کمیشن کا اعلی سطحی وفدملاقی ہوا ۔بھارت میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مس جین تھوپسن، الیکس پیکیٹ اور ڈاکٹر  دیپ جوتی پر مشتمل برطانوی ہائی کمیشن کے وفد نے ایک گھنٹے تک محبوبہ مفتی سے ملاقات کی اورریاست اور ملک میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔میٹنگ کے دوران موجودہ سلامتی کے منظر اور آنے ولے انتخابات بھی غور ہوا۔محبوبہ مفتی نے ان کے دورہ کشمیر کی سراہنا کرتے ہوئے وفد کو مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے پی ڈی پی کے سیلف رول دستاویز کے بارے میں جانکاری دی ۔