برزلہ میں طالب علم کی پُراسرار موت

 سرینگر//یاری پورہ کولگام کاایک طالب علم بر زلہ میں عارضی رہائش گاہ پر پُراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔ کشمیر نیوز سروس کے مطابق  یاری پورہ کولگام سے تعلق رکھنے والے شبنم رسول جو کشمیر انسٹیچوٹ آف اکسیلنس پرے میں زیر تعلیم ہے،کو عارضی رہائش گاہ واقع گلبرگ کالونی بر زلہ میں بے ہو ش پایا گیا ۔مکان میں عارضی طور پر رہائش پذیر لوگوں نے اسے صدر ہسپتال منتقل کیا لیکن داکٹروں نے اسے مر دہ قرار دیا ۔شبنم رسول کشمیر انسٹیچوٹ آف اکسیلنس پرے میں زیر تعلیم تھا اور وہ 11ویں جماعت کا طالب علم تھا۔ پولیس نے معاملے کے حوالے سے دفعہ 174/CRPC کے تحت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔پولیس بیان کے مطابق قانونی لوازمات پورا کر نے کے بعد نعش کو لواحقین کے سپرد کیا گیا ہے ۔اس دوران معلوم ہوا ہے کہ جونہی شبنم رسول کی لاش آبائی گھر پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ۔