سرینگر/سرینگر کے برزلہ علاقے میں بدھ کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ دن کے دو بجے ایک سکوٹر برزلہ برج کے نزدیک سڑک سے لڑھک گیا جس پر سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے۔
دونوں کو صدر اسپتال پہنچایا گیا جہاں فید بشیر نامی زخمی نوجوان دم توڑ بیٹھا۔
اسپتالی ذرئع کے مطابق اُن کے ہاں پہنچائے گئے دو زخمی نوجوانوں میں سے ایک نٹی پورہ کا رہنے والا تھا جو جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کی حالت بہتر ہے۔