برج نگر جموں میں بیداری پروگرام کا اہتمام

جموں //گرامین بینک کی جانب سے برج نگر جموں میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔نبارڈ (NABARD)کے اشتراک سے جنک راج انگرال کی قیادت میں لگائے گئے اس بیداری پروگرام میں جموں وکشمیر گرامین بینک کے سابق سنیئر منیجر جے پی نائیر بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس بیداری پروگرام کے دوران بینک احکام کی طرف سے عام لوگوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کی گئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کے علا وہ اے ٹی ایم کارڈ ،موبائل بینکنگ وغیرہ کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے کہاکہ بینک برانچ سمبیال کے سربراہ رچھپال چوہدری نے عام لوگوں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہند کی جانب سے عوام کیلئے سوشل سیکورٹی اسکیموں کو شروع کیا گیا ہے جن کا فائدہ اٹھا نے کیلئے عام لوگ بینک سے رجوع کر سکتے ہیں ۔اس بیداری پروگرام میں 200سے زائد خواتین کے علا وہ سرپنچوں اور پنچوں نے بھی شرکت کی ۔