براہ راست ٹیکس کی وصولی میں 49 فیصد اضافہ

نئی دہلی//یو این آئی// اپریل-مارچ 2021-2022 کے دوران حکومت کی براہ راست ٹیکس وصولی 14.10 لاکھ کروڑ روپے رہی، جو پچھلے مالی سال کے بجٹ تخمینہ سے 3.02 لاکھ کروڑ روپے زیادہ ہے ۔ وزارت خزانہ میں ریونیو سکریٹری ترون بجاج نے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔