برازیل میں تباہ کن بارشیں | ہلاکتیں 185ہوگئیں،85ہنوز لاپتہ

نیویارک//برازیل میں ریوڈی جنیرو کے شمالی پیٹرو پولس شہر میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آئے سیلاب اور اس کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 185 ہو گئی ہے۔ریاست ریو ڈی جنیرو کے محکمہ فائربریگیڈ نے کہا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نئے امکان کے دوران منگل کو 400 سے زیادہ امدادی کارکنان کو اپنی امدادی مہم معطل کرنی پڑی۔ واضح ر ہے کہ 85 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو نے کہا کہ گزشتہ 15 فروری کو 1932 کے بعد سب سے زیادہ بارش ہوئی۔ منگل سے یہاں دکانیں دوبارہ کھلنے لگی ہیں ، لوگوں نیبھی شہر میں صفائی کا کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ریسکیو کمپنی کے مطابق اب تک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے پیدا ہونے والی تقریباً 620 ٹن مٹی اور ملبہ ہٹایا جا چکا ہے۔