برازیل معروف ٹی وی اینکر ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

ریوڈی جنیرو//  برازیل میں معروف ٹی وی اینکر ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے۔ خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے معروف ٹی وی اینکر کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 66 سالہ ٹی وی اینکر ریکارڈو بوئے چاٹ ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ رنگ روڈ پر پیش آیا جہاں سے گزرنے والے لاری سے ٹکرا کر زمین بوس ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔ نیوز اینکر اپنے مارننگ شو کی شوٹنگ کرکے واپس جارہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں وجوہات جاننے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ریسیکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا جبکہ ٹرک ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ڈرائیو کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔