برائون شوگر کی بھاری کھیپ ضبط

کپوارہ//منشیات کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے کپوارہ پولیس نے برائو ن شوگر کی بڑی کھیپ ضبط کر لی اور دو افراد کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔معلوم ہو اہے کہ بدھ کو کرالہ پورہ پولیس تھانہ کی ایک خصوصی ٹیم جس کی قیادت ایس ایچ او وسیم احمد بڈو کر رہے تھے نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر چوکی بل کے ایک مضافاتی گائو ں مارسری درنگیاری کے مقام پر چوکی بل کرناہ سڑک پر ناکہ لگایا ۔پولیس کو پہلے ہی اطلاع تھی کہ چوکی بل کرناہ سڑک کھلنے کے ساتھ ہی کرناہ سے کپوارہ کی طرف ایک سومو گاڑی میں منشیات کے کارو بار میں ملو ث دو شہری برائو ن شوگر کی بڑی کھیپ لاکر فرو خت کرنے جارہے ہیں تاہم جو ں ہی کرناہ سے آرہی ایک سو مو گاڑی JK01R..4584مارسری پہنچ گئی تو پولیس نے گا ڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی اور دوران تلاشی پولیس ٹیم نے 19کلو برائون شوگر ضبط کیا جبکہ امروہی کرناہ سے تعلق رکھنے والے ضمیر احمد رینہ ولد محمد اسرئیل رینہ اور ریاض احمد بڑھانہ ولد عبدالقیوم بڑھانہ کو گرفتار کیا اور دوران تفتیش دو نو ں ملزمو ں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اس برائو ں شوگر کو فروخت کرنے جارہے تھے ۔ایس ایس ایس پی کپوارہ شری رام امبیرکر نے نامہ نگارو ں سے بات چیت کے دوران کہا کہ دونو ں گرفتار کئے گئے ملزمو ں سے 19کلو برائو ن شوگر ضبط کیا جس کی بین الااقومی منڈی میں 70سے80کرو ڑ کی قیمت ہے ۔انہو ں نے بتا یا کہ پولیس نے منشیات کے خلاف جو مہم چھیڑ رکھی ہے اس کے لئے لوگو ں کو بھی پولیس کو اپنا تعاون فراہم کرنا ہو گا تاکہ اس بدعت کا قلع وقمع کیا جائے گا تاکہ سماج کو اس بدعت سے صاف کیا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ آئندہ بھی ایسی کاروائیاں جاری رہے گی۔