بدھ کو دھوپ کِھلی

سرینگر// وادی کشمیر میں بدھ کے روز تیز دھوپ کھلی جبکہ گذشتہ رات بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے  اور اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 12 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا ۔ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ درج ہوئی ہے اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ۔سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6  ریکارڈ کیا گیا ۔ گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.9 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1 تھا۔کپوارہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ قاضی گنڈمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.1 ، کرگل میں منفی13.4  اور قصبہ دراس میں منفی16.2 ڈگری  ریکارڈ ہوا ہے ۔