بدھل پنچایت میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت

کوٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کی پنچایت بدھل میں پینے کے صا ف پانی کی شدید قلت سے پریشانی مکینوں نے محکمہ آب رسانی کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ عوام کو مشکل وقت میں بھی سہولیات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔پنچایت کی وارڈ نمبر 5کی خواتین اور بچوں نے راجوری تا سنگڑی سڑک کو بند کر کے محکمہ اور مقامی انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ 6ماہ سے پینے کا صاف پانی بند ہے لیکن محکمہ سے باربار رجوع کرنے کے باوجود بی سپلائی بحال نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے خواتین اور بچیاں کئی کلو میٹر کی پیدل مسافت طے کر کے قدرتی چشموں سے پینے کا صاف پانی لانے پر مجبور ہیں ۔مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کے ملازمین ڈیوٹی پر حاضر ہی نہیں ہوتے جس کی وجہ سے سکیمیں بند پڑی ہوئی ہے جبکہ ملازمین سے پانی کیلئے رجوع کرنے کے دوران مکینوں کیساتھ تعاون ہی نہیں کیاجارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ لا پرواہ ملازمین کو تبدیل کر کے نئے ملازمین کو تعینات کیا جائے تاکہ مکینوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے ۔