بدھل میں کرکٹ ٹورنا منٹ کا انعقاد

کوٹرنکہ //فوج کی جانب سے سب ڈویژن کوٹرنکہ کے بدھل علاقہ میں ایک کرکٹ ٹورنا منٹ کا اہتمام کیا گیا ۔فوج نے بتایا کہ اس نوعیت کا ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اصل مقصد نوجوانوں کو ایک معیاری پلیٹ فارہم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ غیر قانونی کاموں کی جانب راغب ہونے کے بجائے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے بتایا کہ فوج کووڈکے دوران بھی عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف علا قوں میں طبی کیمپ لگانے کیساتھ ساتھ ادویات فراہم کرنے اور دیگر بنیادی سہولیات و عوام کو بیدار کرنے کیلئے کام کررہی ہیں تاہم اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی6کرکٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔فوجی آفیسران نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کھیلوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر اپنے علاقہ و ملک کا نام روشن کریں ۔