بدھل میں رابطہ سڑکوں کا حال بے حال | ٹرانسپورٹر و مقامی آبادی پریشان ،انتظامیہ خاموش

کو ٹرنکہ //سب ڈویژن کوٹرنکہ کے بدھل علاقہ میں رابطہ سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے عام لوگوں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں لیکن متعلقہ تعمیراتی ایجنسیوں کی جانب سے زمینی سطح پر سڑک کی بحالی و مرمت کیلئے عملی بنیادوں پر کوئی کام نہیں کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بدھل کے جمولہ سے کھاہ کوٹرنکہ سڑک کا سنگ بنیاد سابقہ وزیر چوہدری ذوالقفار علی کے ہاتھوں 2016میں رکھا گیا لیکن گزشتہ پانچ برسوں سے سڑک کو قابل آمد ورفت بنانے کیلئے زمینی سطح پر معقوم کام ہی نہیں ہوسکا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ دیگر علاقوں کی رابطہ سڑکیں انتہائی خراب ہو چکی ہیں لیکن متعلقہ حکام و تعمیراتی ایجنسیوں کی جانب سے خستہ حال سڑکیں معیاری بنائی ہی نہیں جارہی ہیں ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑکوں کی جلدازجلد مرمت کی جائے تاکہ عام لوگوں کو دوران آمد ورفت مسائل کا سامنا نہ کرناپڑے ۔