بدھل قصبہ کی کچھ وارڈیں ’ریڈ زون ‘قرار

کوٹرنکہ //ضلع راجوری کے دیگر حصوں کی ہی طرح سب ڈویژن کوٹرنکہ میں بھی کووڈ معاملات درج کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی  تدابیر اختیار کی جارہی ہیں ۔گزشتہ روز بدھل قصبہ میں وائرس سے متاثر مزید 8کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی جانب ست بدھل قصبہ کی وارڈ نمبر 3سے 6تک بندشیں عائد کر دی گئی ہیں جبکہ مذکورہ علاقوں کو ریڈ زون میں شامل کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے تحصیل انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی ہیں مذکورہ علا قوں میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت پر پابندی رکھی جائے جبکہ عام لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی تلقین کی گئی ہے ۔