بدانتظامی اور فرائض میں غفلت’ کا شاخسانہ|پنچایت سکریٹری معطل

نیوز ڈیسک
 

سری نگر//ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے پنچایت سکریٹری، پنچایت حلقہ اکھنگم (بی)، بلاک اچبل کو “بدانتظامی اور فرائض سے غفلت” کے الزام میں معطل کر دیا۔

 

خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق ڈی سی اننت ناگ نے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا ہے۔

 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر اننت ناگ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تفصیلی انکوائری کریں اور 15 دن کے اندر اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔