بجہامہ بونیار واٹر سپلائی سکیم تباہ

اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی کے بجہامہ بونیار کی واٹر سپلائی سکیم تباہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی نا صاف پانی پینے پر مجبور ہو گئی ہے۔مقامی آبادی کے مطابق کئی دہائیوں قبل پتھری پل مایاں سے بجہامہ بونیار گائوں کی واٹر سپلائی سکیم کی حالت خستہ ہوچکی ہے لیکن اِس کی مرمت نہیں کی جارہی ہے۔مقامی آبادی نے بتایا کہ حد تو یہ ہے کہ محکمہ پی ایچ ای ایک گندہ نالے سے لوگوں کو پانی فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں مختلف اقسام کی بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔مقامی آبادی نے سب ضلع مجسٹریٹ اوڑی سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔