بجٹ میں ناخیزافرادنظرانداز:ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن

سرینگر//جموں کشمیرہینڈی کیپڈایسوسی ایشن نے مرکزی وزیرخزانہ کی طرف سے مالی سال2022-23کیلئے لوک سبھا میں پیش کئے گئے سالانہ بجٹ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاگیا کہ اس میں جسمانی طور ناخیز افراد کونظراندازکیا گیا ہے۔ایک بیان میں ایسوسی ایشن نے کہاکہ جسمانی طور معذور افراد کی بحالی کیلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے سٹیٹ صدرعبدالرشید بٹ نے کہا کہ جسمانی طورخاص افرادکوامیدتھی کہ مرکزی حکومت بجٹ میں ان کو ان کا حصہ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370کوختم کئے جانے اور ریاست کی تقسیم کے بعد نہ ہی مرکزی سرکار نے اور نہ ہی جموں کشمیر حکومت نے اُ ن کیلئے کچھ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ مرکزی بجٹ نے ایک بار پھرانہیں نظرانداز کیا ہے۔انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ ملک کے جسمانی طور خاص افراد کی فلاح بہبوداوربحالی کیلئے مناسب اقدام کریں۔