بجٹ مشاورت سے متعلق شیڈول کا اعلان

جموں//2018-19 کے از سر نو تخمینہ جات اور بجٹ تخمینہ جات برائے2019-20 کے لئے ریونیو اور کیپٹل اخراجات سے متعلق بجٹ منصوبوں پر تبادلہ خیال یہاں19 نومبر2018 کو شروع ہوگا۔ڈائریکٹر بجٹ امتیاز احمد کی طرف سے جاری ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتظامی محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بجٹ منصوبے محکمہ خزانہ کو20 نومبر2018 تک سافٹ اور ہارڈ کاپیوں کی صورت میں پیش کریں۔اسی طرح بجٹ اعلانات سے متعلق کاروائی رپورٹ اور اسٹیبلشمنٹ بجٹ سے متعلق مکمل تفاصیل بھی20 نومبر تک محکمہ خزانہ کو فراہم کی جانی چاہئیں۔مراسلے کے مطابق بجٹ منصوبوں پر تبادلہ خیال میں کشمیر میں مقیم مختلف محکموں کے سربراہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انتظامی سیکرٹری اور جموں میں مقیم مختلف محکموں کے سربراہاں مقرر کئے گئے اس شیڈول کی تاریخ اور وقت کے مطابق سول سیکرٹریٹ جموں کی پہلی منزل کے کمیٹی روم میں بذات خود تبادلہ خیال میں حصہ لیں گے۔محکمہ خزانہ کی طرف سے اعلان کئے گئے شیڈول کے مطابق ریسورس موبلائیزیشن سے متعلق بجٹ تبادلہ خیال19 نومبر کو سہ پہر تین بجے، محکمہ زراعت، باغبانی اور منسلک کارپوریشنوں سے متعلق تبادلہ خیال 26 نومبر کو دوپہر ڈھائی بجے کواپریٹو محکمہ 26 نومبر کو5 بجے، پشو وبھیڑ پالن اور ماہی پروری27 نومبرڈھائی بجے، جنگلات، ماحولیات، اے آر آئی اینڈ ٹریننگز اینڈ سٹیشنری 29 نومبرڈھائی بجے، مال، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف، باز آباد کاری و تعمیر نو30 نومبر ڈھائی بجے،قانون، انصاف و پارلیمانی امور3 دسمبر ڈھائی بجے، جی اے ڈی 4 دسمبر ڈھائی بجے، صنعت و حرفت 6 دسمبرڈھائی بجے، داخلہ محکمہ 7 دسمبر ڈھائی بجے، تعمیرات عامہ10 دسمبر ڈھائی بجے، آبپاشی و فلڈ کنٹرول و پی ایچ ای11 دسمبر ڈھائی بجے، پی ڈی ڈی12 دسمبر ڈھائی بجے، صحت و طبی تعلیم محکمہ13 دسمبر ڈھائی بجے، مکانات و شہری ترقی محکمہ14 دسمبر ڈھائی بجے، سکولی تعلیم،امور نوجوان اور کھیل کود، تکنیکی تعلیم محکمہ 17 دسمبرڈھائی بجے، اعلیٰ تعلیم محکمہ18 دسمبر ڈھائی بجے، سیاحت و تمدن محکمہ19 دسمبر ڈھائی بجے، سماجی بہبود محکمہ اور منسلک کارپوریشنز اور قبائلی امور محکمہ20 دسمبر ڈھائی بجے،امور صارفین و عوامی تقسیم کاری محکمہ21 دسمبر ڈھائی بجے، ٹرانسپورٹ اور منسلک کارپوریشن24 دسمبر ڈھائی بجے،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محکمہ اسی روز سہ پہر ساڑھے چار بجے، منصوبہ بندی ، ترقی نگرانی ، خاطر تواضع، اسٹیٹس، لداخ امور26 دسمبر کو ڈھائی بجے، محکمہ اطلاعات اسی دِن شام پانچ بجے جبکہ محکمہ خزانہ اور منسلک کارپوریشنوں کے بجٹ منصوبوں پر27 دسمبر دوپہر ڈھائی بجے تبادلہ خیال ہوگا اور اسی طرح اس روز محنت و روز گار محکمہ کے بجٹ منصوبوں کو بھی سہ پہر چار بجے زیر بحث لایا جائے گا۔