بجٹ عوام کیلئے نئی اُمیدوں اورنئے مواقعوں پرمبنی | کسانوں کی فلاح و بہبود کی طرف ایک بڑا قدم:وزیراعظم مودی

سری نگر//جے کے این ایس :وزیراعظم نریندرمودی نے سالانہ مرکزی بجٹ 2022-23کوکسانوں کی فلاح و بہبود کی طرف ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے کہاکہ گنگا ندی کی صفائی کی پہل کے علاوہ کسانوں کی بہبود کیلئے ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق  انہوںنے کہاکہ اتراکھنڈ، اتر پردیش، جھارکھنڈ، بہار، مغربی بنگال میں گنگا کے کنارے قدرتی کھیتی کو فروغ دیا جائے گا۔ اس سے دریا کو کیمیکل سے پاک بنانے میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کو اس عوام دوست اور ترقی پسند بجٹ کے لئے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوںنے کہاکہ میں کل صبح 11 بجے بجٹ پرایوان میں تفصیل سے بات کروں گا۔وزیراعظم نریندرمودی نے مزیدکہاکہ بجٹ عوام کے لیے نئی امیدیں اور مواقع لے کر آیا ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ معیشت کو مضبوط کرتا ہے اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے کے لیے ایک بہترین قدم ہے۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ یہ زیادہ سرمایہ کاری، زیادہ ترقی اور زیادہ ملازمتیں پیدا کرتا ہے۔ سبز ملازمتوں کا ایک نیا بندوبست بھی ہے۔ اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کو یقینی بناتا ہے۔