بجٹ اجلاس2018-19 : سپیکر کی صدارت میں پریس ایڈوائزری کمیٹی میٹنگ منعقد

جموں // جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے کہا ہے کہ جموں وکشمیراسمبلی کے2018-19 اجلاس کی بہترین کوریج کے لئے میڈیا افراد کو انعامات سے نوازا جائے گا۔سپیکر نے یہ اعلان آج ایکریڈیٹڈ پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا انجمنوں کے نمائندوں کے ساتھ پریس ایڈوائزری میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ کا انعقاد ریاستی قانون سازیہ کے بجٹ اجلاس2018-19 کی کاروائی کی کوریج کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائیزہ لینے کے لئے کیا گیا تھا۔ سیکرٹری قانون ساز اسمبلی،آئی جی ٹریفک، ناظم اطلاعات و رابطہ عامہ، ایس ایس پی ، سی آئی ڈی، ایچ کیو، ایس ایس پی جموں ، ایس ایس پی سول سیکرٹریٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی آر محکمہ اطلاعات اور اسمبلی سیکرٹریٹ و دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔انعامات کو از سر متعارف کرنے کے لئے طریقہ کار پر غور وخوض کے دوران سپیکر نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں قانون سازیہ کے اجلاس کی بہترین کوریج کے لئے معیار مقرر کرے گی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ سیکرٹریٹ کے احاطے میں میڈیا کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے25 مقامات الاٹ کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیکرٹریٹ کے متصل ہی پارکنگ کے لئے اضافی بنیادی ڈھانچہ بھی قایم کیا جارہا ہے۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ میڈیا کی سہولیت کے لئے2 او بی وینوں کے لئے پارکنگ جگہ الاٹ کی گئی ہے اور اضافی او بی وینوں کے لئے بھی پارکنگ کے انتظامات کئے جائیں گے تا ہم اس کے لئے میڈیا ہاو¿سز کو یہ معامل قبل از وقت حکومت کی نوٹس میں لانا لازمی ہے۔الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی جانب سے اسمبلی اور کونسل کی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر لائیو کوریج سے متعلق اُٹھائے گئے مسئلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر نے صحافیوں کو مطلع کیا کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر ایوان کی کاروائی کی لائیو کوریج پر پابندی عائد کرنے کے لئے عنقریب نوٹیفکیشن جاری کی جائے گی۔صحافیوں نے پریس گیلری میں آڈیو سسٹم کے ناقص معیار کا بھی مسئلہ اُٹھایا اور اس سلسلے میں سپیکر سے ذاتی مداخلت طلب کی۔سپیکر نے بجٹ اجلاس کی منصفانہ اور جامع کوریج کے لئے میڈیا برادری سے تعاون طلب کیا۔ میٹنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر دور درشن نیوز سنجیت کھجوریہ، پروگرام ہیڈ دور درشن جموں ونود بھان، اسسٹنٹ ایڈیٹر انڈین ایکسپریس ارون شرما، وائس پریذیڈنٹ پروگرام ٹیک ون چینل فہیم ٹاک، چیف ایڈیٹر گلستان نیوز ونود کمار، دینک جاگرن کے ابھمنیو شرما، سٹیٹ ٹائم کے وویک شرما، نیوز نو کے ظفر چودھری ، یو این آئی کے ویشال بھارتی، گریٹر کشمیر کے سید عمران، کشمیر اعظمیٰ کے محمد تسکین، اے اینڈ زیڈ نیوز چینل کے کومل سنگھ منہاس، ٹائمز نو کے پردیپ دتا، زی سلام کے راجون وید، اے این اے۔ ای ٹی وی کے سومیندر کول، سرینگر ٹائمز کے بشیر احمد بشیر، او کے ٹی وی کے سنجے بنسل، کشمیر نیوز سروس کے محمد اسلم بٹ، رپبلک ٹی وی کے تجیندر سنگھ سوڈھی، سنیئر سپیشل کارسپانڈنٹ شاہ نواز خان، ڈپٹی بیورو چیف دینک جاگر اشونی گپتا، ایڈیٹر جموں آئی این ایس سہیل خان بھی موجود تھے۔