نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی سے تنگ آکر مکینوں و کانگریس کارکنوں نے نوشہرہ میں محکمہ کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔کانگریس کارکنوں نے اس سلسلہ میں اے ڈی سی کو ایک یاداشت بھی پیش کی ۔یوتھ کانگریس لیڈر کی قیاد ت میں پارٹی کارکنوں نے بتایا کہ حالیہ کئی دنوں سے سب ڈویژن میں محکمہ پی ڈی ڈی کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت سب ڈویژن میں گرمی کی شدت کی وجہ سے جہاں صارفین کو مشکلات درپیش ہیں وہائیں محکمہ کی جانب سے بجلی کی معیاری سپلائی بھی بحال نہیں رکھی جارہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پورے سب ڈویژن میں بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ انتظامیہ سے رجوع کرنے کے بعد بھی اس نظام کو درست نہیں کیاجارہا ہے ۔مظاہرین نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بجلی نظام کو معیاری بنانے کیلئے محکمہ کو ہدایات جاری کی جائیں ۔