راجوری// بجلی کی غیراعلانیہ کٹوتی پرراجوری کی عوام نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ محکمہ بجلی ایک طرف بجلی بلوں کی وصولی لگاتارکررہاہے تاہم بجلی کی مکمل فراہمی کے لٰے ٹھوس اقدامات کرنے میں مکمل ناکام ہوچکاہے۔اوقاف مارکیٹ میں محکمہ بجلی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے لوگوں نے ریاستی سرکار پرغیر سنجیدگی کا الزام عائدکیا اور کہاکہ سرکار بجلی فراہمی کے معاملے میں غیرسنجیدہ ہے جبکہ صارفین سخت مشکلات سے دوچارہورہے ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ بجلی کی مکمل فراہمی کویقینی بنانے کیلئے محکمہ بجلی کوجواب دہ بنایاجائے تاکہ شدید سردی میں بجلی فراہمی سے عوام راحت محسوس کرے۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ دہرایا کہ سرکارکوچاہئے کہ وہ بجلی غیراعلانیہ کٹوتی سے عوام کو نجات دلائے اورساتھ ہی دودوماہ کاکرایہ بھی معاف کیاجائے ۔واضح رہے کہ بجلی کی آنکھ مچولی کانہ تھمنے والاسلسلہ پچھلے ایک ماہ سے جاری ہے جوعوام کے لئے درد سربناہواہے۔
بجلی کی غیراعلانیہ کٹوتی پراحتجاج
