بجلی کی عدم دستیابی

اننت ناگ //کپرن و دیگر ملحقہ گائوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے جمعہ کی شام دیر گئے پولیس تھانہ ڈورو کے سامنے بجلی سپلائی منقطع کرنے کے خلاف احتجاج کیا ۔باشندگان قمر، دودھوگن ہیوارڈ دیہات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے برف باری کے بیچ پولیس تھانہ ڈورو کے سامنے احتجاج کیا۔احتجاجی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گائوں کو محکمہ بجلی نے نئی پینل سے بجلی فراہم کرنے کی منظوری دی جس پر کثیر رقم خرچ کی گئی تاہم پڑوس کے گائوں پینل بحال کرنے میں بیجا مداخلت کر رہے ہیں اور اب مذکورہ گائوں نے پینل کو بند کیا جس کی وجہ سے کڑاکے کی سردی میں وسیع آبادی گھپ اندھیرے میں ہیں ۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر و دیگر حکام سے فوری مداخلت کرنے کی ا